ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: پی ، ہری شیکھرن نے مغربی زون آئی جی پی عہدے کا چارج سنبھالا

منگلورو: پی ، ہری شیکھرن نے مغربی زون آئی جی پی عہدے کا چارج سنبھالا

Fri, 06 Jan 2017 17:57:21    S.O. News Service

منگلورو:6/جنوری  (ایس او نیوز) اترکنڑا ، اُڈپی ، دکشن کنڑا اور چک مگلور اضلاع پر مشتمل مغربی زون کے آئی جی پی عہدےکا پی ، ہری شیکھرن نے چارج سنبھالا۔ مغربی زون کے آئی جی پی عہدے پر فائز رہتے خدمات انجام دینے والے ارون چکرورتی نے ہری شیکھرن کو عہدہ کا چارج منتقل کیا۔ ہری شیکھرن اس سے قبل بنگلورو شہر (مشرقی زون )کے ایڈیشنل کمشنر ، آئی جی پی کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جب کہ موجودہ آئی جی پی ارون چکرورتی کو بنگلورو کے اندرونی تحفظاتی شعبہ میں آئی جی پی کے عہدے پر تبادلہ کیا گیا ہے۔


Share: